Breaking

Search Here Anything

Wednesday, August 14, 2019

جنڈانوالہ میں دشمنی کی وجہ سے ایک شخص کو عید کے تیسرے روز

جنڈانوالہ میں عید کے تیسرے دن دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل شفیق آرائیں نامی نوجوان کو



 مخالفین نے دن دہاڑے کارخانہ بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا نعش پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ بھجوا دی گئی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے




نور پورتھل ۔ملک بھر کی طرح نورپورتھل میں بھی یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں ایک تقریب منعقد  کی گئی  جس کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نور پور چودھری محمّد  جعفر گجر۔ ڈی ایس پی مہر محمد جاوید اقبال نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد جعفر گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر بھارت کی جانب سے جاری ظلم کسی صورت برداشت نہیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہے انشاءاللہ بہت جلد کشمیر بھی آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا تقریب میں سکول کے بچوں کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کئے گئے تقریب کے تمام تر انتظامات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ناصر حسین کنول کی جانب سے کئے گئے  تھے