Breaking

Search Here Anything

Saturday, August 24, 2019

نورپور تھل میں محرم الحرم کے موقع پر بڑا اعلان

نورپوتھل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب حسن ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں ۔ایس ایچ اوتھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان نے کہاہے 



کہ دوران محرم ایام میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ عوام رابطہ اورتعاون کریں امن وامان کیلئے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں تھانہ نورپورتھل کی حدود میں مجالس،مساجد میں علماء کرام کے خطاب کے دوران رضاکاروں کاکردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے نورپورتھل میں محرم الحرام کے روٹس کی چیکنگ کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا محرم الحرام امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے


 محرم الحرام میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا تھل پٹرولیم سے کشمیر چوک اور کشمیر چوک سے حویلی غلام حسین گجر تک جلؤس کے تمام راستوں پر نگرانی کا عمل جاری ہے اس موقع پر رضاکاروں اور شہریوں کو تربیت اور ہدایات بھی دی گئیں ایس ایچ اوتھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان نے شہریوں کو اپنے ساتھ براہ راست رابطہ اور معلومات کیلئے کہا جس پر شہریوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا مجالس کے انعقاد کے حامل شخصیات نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا 


اور کہاکہ وہ امن کمیٹی ممبران، پولیس سمیت امن وامان کیلئے اپنا کردار اداکریں گے اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ جوڑاکلاں عبدالغفار،اہلکار ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی موجودتھے